ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : ضلع ڈپٹی کمشنر نے کیا گیروسوپّا ڈیم میں پانی کی سطح کا معائنہ - ندی میں پانی چھوڑنے سے پہلے ضروری احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

ہوناور : ضلع ڈپٹی کمشنر نے کیا گیروسوپّا ڈیم میں پانی کی سطح کا معائنہ - ندی میں پانی چھوڑنے سے پہلے ضروری احتیاطی تدابیر کا لیا گیا جائزہ

Mon, 15 Aug 2022 12:05:13    S.O. News Service

ہوناور ،15 ؍ اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے گیروسوپّا ڈیم میں جمع پانی کی سطح کا معائنہ کرنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے علاقے کا دورہ کیا اور اضافی پانی کو ندی میں چھوڑنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے معاملے پر افسران اور ذمہ داران کے ساتھ مشورہ کیا ۔
    
شراوتی منصوبہ کے تحت تعمیر کیے گئے لنگن مکّی ڈیم  کے پانی کی سطح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اس میں پانی ذخیرہ کی زیادہ سے زیادہ حد 1819 فٹ ہے جبکہ اتوار کے دن یہاں پانی کی سطح 1812.5 فٹ کے نشان کو چھو گئی ۔ اس کا مطلب آبشار کے اندر 24,029 کیوسیکس اضافی پانی بہہ رہا ہے ۔ اسی طرح اگر پانی بڑھتا رہا تو پھر ڈیم میں ذخیرے کی آخری حد پار ہوجائے گی ۔ اس صورت میں  ڈیم کے تحفظ کے پیش نظر اضافی پانی ندی میں چھوڑنا ضروری ہوجانے کی بات کرناٹکا پاور کارپوریشن لمیٹیڈ نے کہی تھی ۔
    
اسی پس منظر میں ڈپٹی کمشنر نے اس مقام کا دورہ کیا اور کے پی سی ایل کے ایکزیکٹیو انجینئر اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی ۔ جس میں بیک وقت بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کے بجائے مرحلہ وار پانی ندی میں چھوڑنے کی گنجائش پر صلاح و مشورہ کیا گیا ۔ افسران کو شراوتی ندی کنارے بسنے والے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ۔
    
ڈی سی نے اپسر گونڈا میں اس علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں پر پچھلے دنوں زمین کھسکنے کا معاملہ پیش آیا تھا ۔ اس کے علاوہ کاسرگوڈ کے ایکو بیچ  پر سمندری لہروں ہو رہی کٹائی کا بھی معائنہ کیا ۔ 
    
اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اور تحصیلدار ناگراج نائکڈ ان کے ساتھ  تھے ۔ 


Share: